عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوا اب رسک نہیں لے سکتے، فائل فوٹو
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوا اب رسک نہیں لے سکتے، فائل فوٹو

عمران خان کو کچھ ہوا توتو رانا ثنا اللہ و شہبازشریف ذمے دار ہوں گے،فرخ حبیب

لاہور: پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان کو کچھ ہوتا ہے تو رانا ثنا اللہ اور شہبازشریف ذمہ دار ہوں گے۔

فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی درخواست مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ،پولیس سے بات کرنے لگے ہیں،ہماری درخواستیں مختلف عدالتوں میں موجود ہیں، قانون ہاتھ میں نہ لیں، آج کے نوٹس کو بھی ہم عدالت میں چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ  سیکیورٹی کی درخواست پہلے ہی جمع ہے جس پرعملدرآمد نہیں ہوا، ہم نے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں حاضری کی درخواست دی ہے،عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوا اب رسک نہیں لے سکتے،عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان کو کچھ ہوتا ہے تو رانا ثنا اللہ اور شہبازشریف ذمے دار ہوں گے۔