عمران خان کی رہائی کی صورت میں مسلم لیگ ن بھرپور احتجاج کرے گی۔ فائل فوٹو
عمران خان کی رہائی کی صورت میں مسلم لیگ ن بھرپور احتجاج کرے گی۔ فائل فوٹو

کسی پولیس اہلکار کو گزند پہنچی تو ذمے دار عمران ہو گا ،مریم نواز

لاہور:  مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ اگر آج کسی پولیس اہلکار کو کوئی گزند پہنچی تو عمران خان ذمہ دار ہو گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج اگر زمان پارک میں کسی پولیس کے افسر یا جوان کو کوئی گزند پہنچی تو ذمے دار عمران ہو گا۔ قوم کے بیٹے فالتو نہیں، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کیلیے کارکنان کے ساتھ پولیس کا معرکہ جاری ہے۔ پولیس نے شدید لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا، کارکنان نے شدید مزاحمت کرتے ہوئے پولیس پر شدید پتھراو کیا۔