کراچی :ایم کیو ایم لندن گروپ کے کارکنان نے ایم کیو ایم پاکستان کےعارضی مرکز بہادر میں احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،3 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا،ایم کیو ایم لندن گروپ کے متعدد افراد بہادر آباد مرکز پر احتجاج کرنے پہنچے تھے
پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے ، مظاہرین منتشر ہوگئے ہیں، جبکہ پولیس وہاں پر موجود ہے۔
واضع رہے گزشتہ روز بانی ایم کیو ایم لندن ہائیکورٹ میں پراپرٹی کا کیس ہار گئے تھے یہ مظاہرہ بھی اسی سلسلے میں تھا۔