کراچی میں حسن اسکوائر پر پی ٹی آئی کارکن عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف احتجاج کررہے ہیں

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری ، مختلف شہروں میں احتجاج

کپشاور(امت نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور میں ممکنہ گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج شروع کردیا۔

پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے جمع ہوکر احتجاج کیا، راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنوں کو احتجاج کیلئے کمیٹی چوک پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مردان میں کالج چوک پر احتجاج کیا گیا۔ راجن پور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے انڈس ہائی وے بلاک کردیا جس سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا