لاہور(امت نیوز)دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز عمران خان کی رہائشگاہ پر زہریلی گیس کے شیل پھینکے گئے، ظلم و بربریت کا نظام رکنے کا نام نہیں لے رہا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کے گرفتار ہونے کی صورت میں دوسری اور تیسری قیادت کا پلان تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ وارنٹ گرفتاری پر پتہ بنی گالا کا تھا اور یہ گرفتاری کیلیے لاہور پہنچ گئے۔
شبلی فراز نے کہا کہ 25 مئی سے ظلم و بربریت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، ظلم و بربریت کا نظام رکنے کا نام نہیں لے رہا۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کی جائیداد لوٹنے والوں سے حساب لیں گے، قوم کو اپنے روشن مستقبل کیلیے نکلنا ہوگا اور عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں دوسری اور تیسری قیادت کا پلان ترتیب دیا ہوا ہے، ایسی صورت میں ساری صورت حال آپ کے سامنے آجائے گی