راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا پتھراؤ،ایس ایچ اوسمیت 3 اہلکار زخمی

راولپنڈی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج  کے دوران پولیس پر پتھراؤ کردیا

ایکسپریس وےپر پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے ایس ایچ او کھنہ سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

ترجمان پولیس کے مطابق کارکنوں نے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جس پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کر دیااور ایکسپریس وے کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا
ترجمان پولیس نے بتایا کہ لیاقت باغ، کمیٹی چوک اور ٹیکسلا میں جمع ہونے والے کارکنوں کو منتشر کر دیا گیا ہے ،کچہری چوک میں جمع ہونے والے کارکنوں کو سڑک کے کنارے تک محدود کر کے ٹریفک رواں دواں رکھی گئی ہے ، راولپنڈی شہر کی تمام شاہراہیں معمول کے مطابق کھلی ہیں ٹریفک رواں دواں ہے،
سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے یا شاہراہوں کو بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے التماس ہے کہ پولیس سے تعاون کریں، قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی