کوئٹہ (امت نیوز) بلوچستان کے علاقے خضدار میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
دھماکا خضدار کےعلاقے دو تلوار چوک پر ہوا جس میں صحافی کے بیٹے سمیت دو افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیو ں کو ریسیکیو کر کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے خضدار سمیت پورے بلوچستان میں سیکیورٹی اقدامات کو مذید موثر بنانے کی ہدایت کردی۔