ممبئی (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کو حال ہی میں ملنے والے 2 آسکر ایوارڈ متنازع بن گئے ۔ بھارتی اداکارہ جیولین فرنینڈس کے میک آرٹسٹ کا کہناہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری نے یہ دونوں اکیڈمی ایوارڈز خریدے ہیں
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیکولین فرڈنینڈس کے میک اپ آرٹسٹ شان متھل نے کا کہناہے کہ تامل فلم کے ’ناٹو ناٹو‘ گانے کا آسکرز ایوارڈ خریدا گیا ہے۔
میک اپ آرٹسٹ نے ناٹو ناٹو کی جیت کا اعلان کرنے والی سوشل میڈیا پوسٹ پر طنزیہ انداز میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بہت مضحکہ خیز ہے۔ میں نے سوچا تھا کہ ہم صرف ہندوستان میں ہی ایوارڈ خرید سکتے ہیں۔ لیکن پیسے سے ہم کیا حاصل نہیں کر سکتے جب ہمارے پاس پیسہ ہو تو یہاں تک کہ آسکر بھی خریدا جا سکتا ہے۔