عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف کراچی میں بھی جلاؤ گھیراؤ
شہر کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنوں ہنگامہ آرائی،قائدآباد میں نیشنل ہائی وے پر دھرنا،ٹریفک معطل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی پی ٹی آئی کے کارکن سڑکوں پر آگئے
شہرکے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔
کراچی کے علاقوں لانڈھی، داؤد چورنگی، مرزا آدم خان روڈ پر آئی سی آئی برج کے قریب احتجاج جاری ہے۔
اس کے علاوہ فور کے چورنگی، فائیو اسٹار چورنگی، شاہین کمپلیکس، اورنگی بنارس چوک ، نمائش چورنگی پر بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ فور کے چورنگی، فائیو اسٹار چورنگی، شاہین کمپلیکس، اورنگی بنارس چوک ، نمائش چورنگی پر بھی احتجاج جاری ہے
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے قائد آباد میں نیشنل ہائی وے پر دھرنا دے دیا ہے۔ ملیر کے علاقے مرغی خانہ اسٹاپ پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا جس کی وجہ سے اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، ٹھٹھہ اور بدین جانے والا ٹریفک معطل ہوگیا