۔خیرپور(نمائندہ امت) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نواب علی وسان نے کہا کہ ایک لیڈر گرفتاری کے خوف سے اپنے محل میں چھپے بیٹھا ہے اور دوسرا لندن میں عیاشیاں کررہا ہے مگر ملک کاواحد لیڈر بلاول زرداری ہے جو ملک کی بقاوسلامتی کی جنگ لڑرہا ہے اور وہ ہی اس ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے اور ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انشااللہ آئندہ وزیر اعظم بلاول زرداری ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری سیاست کے بادشاہ ہے جنہوں نے ملک کی خاطر 11 سال جیل کی سختیاں کاٹیں مگر آمروں کے سامنے سرنہیں جھکایا پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی بقا کے لئے بڑی قربانیاں دیں مگر کچھ نام نہاد سیاست دان انگلی کٹوا کر شہید ہونا چاہتے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کے حقوق حاصل کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔