اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق دائر درخواست خارج کردی، عدالت نے تحریک انصاف کی درخواست واپس لینے پر خارج کی۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست واپس لیتے ہیں،اسپیکرکے کنڈکٹ کے خلاف پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے ہاٸی کورٹ رجوع کیا ہے۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ ہاٸیکورٹ کا فیصلہ بھی سامنے ہے، ہاٸیکورٹ کے فیصلے میں بھی ارکان کے استعفوں کی منظوری تصدیق سے مشروط کی گٸی تھی۔