لاہور: زمان پارک پولیس آپریشن کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہو گئے۔
عدالت نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو فوری طلب کرلیا،عدالت نے لاہو رمیں موجود اسلام آباد پولیس کے سربراہ کو بھی فوری پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
لاہو ر ہائیکورٹ میں زمان پارک پولیس آپریشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق سلیم شیخ نے سلمان فیصل کی درخواست پر سماعت کی،
درخواست میں کہاگیاہے ایک وارنٹ گرفتاری پر عمل کرانے کیلیے پوری شہر کو سیل کیا ہوا ہے، الیکشن کرانے کی بات کریں تو کہتے ہیں فورس نہیں ہے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وارنٹ پرعمل نہیں ہوتا تو عدالت کے پاس اشتہاری کی کارروائی کااختیار ہے،عدالت سی سی پی او کو طلب کرے۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہاکہ آپ اپنی درخواست کی استدعا پڑھیں،جو بھی بات کریں پہلے اس کا قانون بتائیں، جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ یہ ٹاک شو نہیں ، آپ قانونی بات کریں ۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے وکیل کو ہدایت کی کہ عدالت میں آرام سے بات کریں ،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو فوری طلب کرلیا،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کوبھی 2 بجے طلب کرلیا۔
عدالت کے طلب کرنے پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہو گئے، عدالت نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو فوری طلب کرلیا،عدالت نے لاہو رمیں موجود اسلام آباد پولیس کے سربراہ کو بھی فوری پیش ہونے کا حکم دیدیا۔