پولیس نے ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم کیلیے روٹ کلیئر کروانا شروع کر دیاہے،فائل فوٹو
پولیس نے ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم کیلیے روٹ کلیئر کروانا شروع کر دیاہے،فائل فوٹو

پولیس نے پیش قدمی کیوں روکی ؟ وجہ سامنے آ گئی

لاہور: پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کیلیے زمان پارک میں آپریشن کچھ وقت کیلیے معطل کرتے ہوئے پیش قدمی روک دی ہے جس کی وجہ پاکستان سپر لیگ کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول میچ کو قرار دیاجارہاہے ۔

حکومتی ذرائع سے کہاہے کہ پولیس زمان پارک کا محاصرہ جاری رکھے گی ،عدالتی حکم پر عملدرآمد مکمل کروایا جائے گا، پولیس نے پی ایس ایل کے میچ کی وجہ سے پیش قدمی روک دی ہے، میچ ختم ہونے تک پولیس پیش قدمی نہیں کرے گی ۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان پہلا کوالیفائر شیڈول ہے جو شام 7 بجے کھیلا جائے گا، پی سی بی نے پہلے ہی اعلان کر دیاہے کہ میچ اپنے مقررہ وقت پر ہی ہو گا، پولیس نے ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم کیلیے روٹ کلیئر کروانا شروع کر دیاہے، جبکہ شائقین کی تعداد میں بھی اسٹیڈیم کا رخ کرنا شرو ع ہو گئی ہے ۔