کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے راہگیر کے قتل، پولیس مقابلہ اور دہشتگری کے مقدمے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے دہشتگرد کو مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزا سنا دی۔
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے راہگیرکے قتل، پولیس مقابلے اور دہشتگری کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جزم ثابت ہونے پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے دہشتگرد ملزم جلال عرف جلال الدین کو مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزا کی سزا کا حکم دیدیا۔
عدالت نے ملرم پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی۔عدالت نے ملرم کو مقتول کے ورثا کو 20 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان 16 ستمبر 2021 کو ڈکیتی کے بعد کورنگی انڈسٹریل ایریا سے فرار ہورہے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے راہگیر مصطفیٰ جاں بحق ہوا تھا۔