اسلام آباد: وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) گلگت بلتستان محمد سعید وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق محمد سعید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا سے گریڈ 20 کے پولیس افسر ڈارعلی خٹک کو گلگت بلتستان کا نیا آئی جی مقرر کر دیا گیا ہے۔