اسلام آباد : پاکستان دفتر خارجہ نے سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی سے لیکچرز لینے کی ضرورت نہیں، ایک قوم کے طور پر ہم ہر مشکل صورتِ حال سے مضبوطی سے نکلیں گے۔
افغانستان میں امریکا کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز کہا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری سے مزید بحران پیدا ہو گا۔
The sequential cannibalizing of its leaders through jailing, execution, assassination, etc. is the wrong path. Arresting Imran Khan will only deepen the crisis. I urge 2 steps: 1. Set a date for national elections in early June to avert a meltdown.
— Zalmay Khalilzad (@realZalmayMK) March 14, 2023
سابق خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی جیسے تین بڑے بحرانوں کا سامنا ہے،عمران خان کی گرفتاری سے بحران مزید سنگین ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی موجودہ صورتِ حال میں دو تجاویز دیتا ہوں۔ بحران روکنے کے لیے جون میں انتخابات کی تاریخ مقرر کریں اور جو بھی پارٹی انتخابات جیتےاس کو مینڈیٹ ملنا چاہیے۔