لاہور(امت نیوز) پولیس نےلاہور میں زمان پارک میں جھڑپوں کے دوران پی ٹی آئی کے 24 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار کارکنوں پرجلاؤ، گھیراؤ، مار کٹائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتارکارکنوں میں 12 کا تعلق شیخوپورہ اور 7 کا لاہور سے ہے، اس کے علاوہ اپر دیر، لوئر دیر اور آزاد کشمیر کے کارکن بھی شامل ہیں
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو ریمانڈ کیلئے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا رہا۔