محمد سعید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔فائل فوٹو
محمد سعید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔فائل فوٹو

آئی جی گلگت بلتستان کو عہدے سے کیوں ہٹایاگیا؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(امت نیوز) وفاقی حکومت نے آئی جی پولیس گلگت بلتستان محمد سعید کو عہدے سے کیوں ہٹایا؟ وجہ سامنے آگئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو زمان پارک سے پولیس نفری واپس بلانے کی ہدایت کی تھی۔ تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا جس پر انہیں ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا
حکومت نے محمد سعید کی جگہ خیبر پختونخوا پولیس میں گریڈ 20 کے افسر ڈار علی خٹک کو آئی جی گلگت بلتستان مقرر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے نئے آئی جی گلگت بلتستان ڈار علی خٹک کو ہدایت کی ہے کہ زمان پارک سے پولیس کو فوری طور پر واپس بلوایا جائے۔