سوات میں ڈاکو گھر میں گھس کر 7لاکھ روپے لے گئے

سوات(بیورورپورٹ) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے ڈوپ چالیارمیں 4مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھرکر 7 لاکھ روپے لوٹ لئے
پولیس کے مطابق رات دس بجے کے قریب سلطان علی نامی شہری کے گھر پر دستک ہوئی بچے کے دروازے کھولتے ہی چار مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور سات لاکھ روپے سمیٹ کر چلے گئے۔
گاؤں والوں کو اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں لوگ ہوگئے لیکن ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی فرار ہوگئے۔
خوازہ خیلہ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور پورے علاقے میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی