یمن ،دو سینگوں والے’’ ذوالقرنین‘‘ انتقال کرگئے

یمن(اُمت نیوز) یمن میں دو سینگوں والے ’’ذوالقرنین ‘‘ انتقال کرگئے ہیں۔ان کی عمر 140 سال تھی۔
تفصیلات کے مطابق علی عنتر جو طویل عمرپانے کی وجہ سے ’ذوالقرنین‘ کے لقب سےبھی مشہور تھے ۔ان کا تعلق دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں واقع الجوف گورنری سے تھا
ذوالقرنین 140 سال زندہ رہنے اور طویل عمر پانے کے بعد داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے دار فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔
۔ انہوں نے ایک پوری صدی اور ایک تقریبا آدھی صدی کی زندگی پائی جسکی وجہ سے انہیں ’ذوالقرنین‘ کے لقب سے جانا جاتا تھا۔
مگریمن کے ’ذوالقرنین‘ کی وجہ شہرت ان کی طویل عمر ہی نہیں بلکہ ان کےسرپر دو سینگ بھی پیدا ہوئے۔ ان کے اقارب نے سینگوں کوسرجری کے بغیرآگ سے داغ کرختم کرنے کی کوشش کی جو علی عنتر کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔ سینگ کٹنے کے تیسرے روز علی عنتر چل بسے۔
علی عنترکی زندگی میں تین صدیوں کا کچھ نا کچھ حصہ رہا ہے۔ اس نےانیسویں صدی کے آخر، بیسویں صدی پوری اور اکیسویں صدی کے دو عشرے شامل ہیں۔