اسلام آباد ( اُمت نیوز) ملک کے مختلف حصوں میں آج سے آندھی، گرد آلود ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور ژالہ باری کی پیش گوئی کردی ہے۔
بارش اور ژالہ باری سے پیدا ہونے والی ممکنہ موسمی صورتحال کے اثرات کے پیش نظر سیاحوں کو محتاطاور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے،
محکمہ کے مطابق مغربی ہواؤں کا نظام آج ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا
جو 17 مارچ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائے گا، یہ ہوائیں 20 مارچ تک موجود رہیں گی۔