اسلام آباد: حکومت نے پٹرول بم گرانے کے بعد مہنگائی سے نڈھال غریب عوام کو بجلی کا جھٹکا دیدیا، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک اضافے کی منظوری دیدی گئی۔
نیپرا میں بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت مکمل ہو گئی، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک اضافے کی ابتدائی منظوری دے دی گئی ہے۔
نیپرا بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا، نوٹی فکیشن کے بعد اضافے کا بوجھ ملک کے تمام صارفین پڑے گا۔
نیپرا اتھارٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی درخواست کی منظوری کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی کی طلب کم اور چوری بڑھے گی۔