تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل نہیں رانا ثناءاللہ سے ڈرلگتا ہے۔
فواد چوہدری کا کہناتھا کہ رانا ثناءاللہ کا ورانٹ گرفتاری پڑا ہے اس پرشورکیوں نہیں؟ عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ فوری ختم کیے جائیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ، ہم اپنے قائد کووزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے حوالے نہیں کریں گے، عمران خان ان کے ہاتھوں محفوظ نہیں۔ سی سی پی او اسلام آباد اپنی شیلنگ سے بے ہوش ہوگیا‘ پاکستان بڑے بحران کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے ‘زمان پارک میں ہرجگہ آنسوگیس کی بوہے‘گھروں میں موجود بچوں کی طبیعتیں بگڑ گئیں۔