جے پور: کانگریس رہنما سُکھ جندر سنگھ رندھاوا نے وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور میں اجتماع سے خطاب میں کانگریس رہنما سُکھ جندر سنگھ رندھاوا نے پلوامہ ڈرامے کا پردہ چاک کرتے ہوئے سوال اُٹھایا کہ 4 سال گزر جانے کے باوجود پلواما حملے کی انکوائری رپورٹی سامنے کیوں نہیں آئی۔
سُکھ جندر سنگھ رندھاوا نے کہا کہ مودی نے پلواما حملہ الیکشن جیتنے کیلیے تو نہیں کروایا کیوں کہ اس واقعے کے دو ماہ بعد ہی اپریل 2019 میں ہونے والے انتخابات میں مودی نے پلواما حملے کو بنیاد بنا کر ہندو ووٹرزکی ہمدردی سمیٹی اور الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔
کانگریس کے رہنما نے مزید کہا کہ یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ پلوامہ حملہ کسی سیاسی فائدے کے لیے تو نہیں کروایا گیا تھا۔ مودی جی نے کہا تھا گھر میں گھس کر ماریں گے لیکن الٹا پاکستان نے گھر میں گھس کر مار دیا۔
سکھ جندر سنگھ نے کہا کہ مودی ہندوستان کا بیڑہ غرق کر رہا ہے اگر اقتدار میں رہا تو ہندوستان ختم ہو جائے گا۔ مودی کے ہوتے ہوئے ہم غلامی کی طرف جا رہے ہیں۔
کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ مودی خاص طور اڈانی کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ہندوستان کو تباہ کرنے کے لیے لائے ہیں۔