لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور کے 2 حلقوں اور گوجرانوالہ کے ایک حلقے سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز پی پی 63، پی پی 149 اور پی پی 173سے الیکشن لڑیں گی جبکہ اس حوالے سے مریم نوازکے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کروا دیے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے مریم نواز کی جانب سے حلقہ پی پی 173 کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے، مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی ایڈووکیٹ محمد اسماعیل نے جمع کرائے۔
مریم نواز کے گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 63 سے کاغذات نامزدگی مکمل کرکے جمع کروا دیے گئے ہیں۔ گوجرانوالہ کا حلقہ پی پی 63 سابق لیگی ایم پی اے چوہدری اقبال کا حلقہ ہے۔