ژوب : تحصیل ژوب میںمسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنمااحمد خان کبزئی سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے
فائرنگ کا واقعہ ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں پیش آیا جہاں 5 افراد گاڑی پر سوار منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی کو گھیر کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے سبب 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
شدید زخمی ہونے والے 2 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔
فائرنگ کے بعد لیویز اور ایف سی نے علاقےکو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق قبائلی رہنما علاقے کے دورے پر نکلے تھے۔