فائل فوٹو
فائل فوٹو

نانا کا کلہاڑی سے حملہ،نواسہ و بیٹی قتل،3 نواسیاں زخمی

فیصل آباد میں نانا نے کلہاڑی سے حملہ کرکے نواسے اور بیٹی کو قتل، 3 نواسیوں کو شدید زخمی کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے چک 215 رب میں قتل کا المناک واقعہ پیش آیا جس میں نانا نے اپنا ہی خون بہا دیا۔ نانا نے کلہاڑی کے وار کرتے ہوئے بیٹی، ایک نواسے اور 3 نواسیوں کو لہولہان کر دیا۔

کلہاڑے کے اوچھے وار لگنے سے نواسہ اور بیٹی موت کے گھاٹ اتر گئے جبکہ 3 نواسیاں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔