پولیس نے گھیر لیااور ساتھ چلنے کوکہا ، یاسمین راشد

لاہور(امت نیوز)رہنما پاکستان تحریک انصاف یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور میں پولیس نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا جس پر انہوں نے شادمان انڈر پاس پر اپنی کار اندر سے لاک کرلی تھی
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ لیڈیز پولیس نے مجھ سے کہا ہمارے ساتھ آئیں، میں نے لیڈیز پولیس کو کہا کیوں آؤں ؟ میں نے پوچھا آپ کے پاس وارنٹ ہے ؟ میرے خلاف علی بلال کی ایف آئی آر درج ہے ، میں نے علی بلال کیس میں ضمانت لی ہوئی ہے۔

بعد ازاں اپنے بیان میں یاسمین راشد نے کہا کہ پولیس نے مجھے جانے دیا اور میں اپنےکلینک پہنچ گئی ہوں۔
دوسری طرف پولیس کا بھی کہنا ہے کہ یاسمین راشد کو گرفتار نہیں کیا گیا