عمران خان کسی عمومی قانونی ریلیف کے مستحق نہیں،عدالت

اسلام آباد(امت نیوز)اسلام آباد سیشن کورٹ سےتوشہ خانہ کسی میں  عمران خان کی وارنٹ منسوخی درخواست مسترد ہونے کا  تفصیلی فیصلہ جاری  کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ   عمران خان نے لاہور میں امن و امان کی صورتحال پیدا کی ایسا رویہ عدالت کیلئے کسی طور بھی قابل قبول نہیں اس صورتحال کے بعد عمران خان کسی عمومی قانونی ریلیف کے مستحق نہیں

فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کو عدالتی کارروائی کی خلاف ورزی پر ذاتی طور پر پیش ہونا پڑے گا قانون معاشرے کے طاقت ور اور کمزور تمام طبقوں کے لیے برابر ہے یہ کوئی مذاق نہیں کہ قومی خزانے ، املاک اور لوگوں کو اتنا بڑا نقصان پہنچانے کے بعد عدالت پیشی کی انڈرٹیکنگ دے دی جائے

تفصیلی فیصلے مطابق عمران خان کے اس کنڈکٹ اور عمل کے بعد محض انڈرٹیکنگ پر وارنٹ منسوخ نہیں کئے جا سکتے عمران خان کے وکیل نے وارنٹ عمل درآمد پر مزاحمت کو افسوس ناک قرار دیا عمران خان نے ریاست کی رٹ اور تقدس کو چیلنج کیا عمران خان کے کنڈکٹ اور عمل کے باعث غریب قوم کے لاکھوں روپے خرچ ہوئے

پولیس کی فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے میں ظالمانہ طاقت کا استعمال کیا گیا یہ تمام صورتحال پیدا کرنے کے بعد عمران خان وارنٹ گرفتاری معطلی کے حقدار نہیں عمران خان کے فالورز نے کئی پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا پولیس کی گاڑیاں جلائیں عمران خان تحریک انصاف کے چیئرمین ہیں

فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کے فالورز نے پولیس کے وارنٹ گرفتاری تعمیل میں رکاوٹ ڈالی قانوناً عوام پولیس کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد میں معاونت کے پابند پابند ہیں۔عدالت مسلسل عدم حاضری پر ملزم کے وارنٹ جاری کرتی ہے عدالت ناقابل ضمانت وارنٹ میں پولیس کو ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتی ہے