مانسہرہ: سپریم کورٹ میں نیوبکریال سٹی کی تعمیر میں تاخیرکیس کی سماعت

مانسہرہ(بیورورپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیو بکریال سٹی کی تعمیر میں تاخیر کے سلسلے میں سماعت ہوئی  ۔ توہین عدالت کے سلسلے میں طلب کئے جانے والے چیف سیکرٹری ،ایرا کے ذمہ داران ،سیکرٹری فنانس و پلاننگ ڈویژن نے عدالت کو اب تک کی صورتحال سے آگاہ کیا

مانسہرہ کی ہردلعزیز شخصیت بابو شیراز محمود قریشی مرحوم کی درخواست پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیوبکریال سٹی کی تعمیر میں تاخیر پر سوموٹو ایکشن لیا تھا ۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز بھی سماعت تھی ۔ کیس کی پیروی معروف قانون دان منیر خان لغمانی اور جسٹس ریٹائرڈ ملک منظور حسین نے کی ۔

اس موقع پر سابق رکن ڈسٹرکٹ کونسل مانسہرہ میاں الطاف، بابو شیراز محمود قریشی مرحوم کے صاحبزادے عمرفاروق قریشی، سابق تحصیل ناظم حاجی رستم خان  سابق ہیڈماسٹر معروف اعوان، میاں محمداشرف اسد قزافی بھی ہمراہ تھے

کیس کی پیروی کے دوران وفاق کی طرف سے اٹارنی جنرل ،  چیف سیکرٹری کے پی کے ، ایرا کے ذمہ داران  ، سیکرٹری فنانس ، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ  نے اب تک ہونے والے اخراجات و دیگر امور سے متعلق عدالت کو بریفنگ دی

چیف سیکرٹری نے تجویز دی کہ منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلیئے صوبائی حکومت ہرممکن تعاون کرےگی ۔ وفاق کے تعاون سے منصوبے کی تکمیل جلد سے جلد مکمل ہوسکتی ھے اور بہت جلد اس معاملے میں عملی اقدامات کیئے جائیں گے  ۔ عدالت نے سیکرٹری فنانس کو ہدایت کی کہ نیو بکریال سٹی پر اب تک ہونے والے اخراجات و دیگر امور سے متعلق رپورٹ جلد از جلد عدالت میں پیش کی جائے ۔