لاہور(امت نیوز) لاہور میں ماہ صیام کےدوران شہریوں کو مہنگائی سے نجات ملنے کا امکان پیدا ہوگیا ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کامیاب مشاورت ہونے کے بعد رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے ماہ مارچ اور رمضان المبارک کی نئی ریٹ لسٹ جاری کر دی جس کے تحت دالوں، گوشت، دودھ، دہی اور روٹی نان کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
ڈی سی لاہور کے مطابق رمضان میں شہریوں کو ہر صورت گراں فروشی سے بچانا ہے، چاول باسمتی سپر نیا 3سو روپے فی کلو، دال چنا باریک 235 کلو اور دال چنا اسپیشل 250 روپے جبکہ دال مسور موٹی 255روپے فی کلو اور دال ماش دھلی 405 روپے فی کلو دستیاب ہو گی۔
جاری کردہ لسٹ کے مطابق دال ماش چھلکے والی 370روپے فی کلو اور مونگ دال چھلکے والی250 روپے، کالا چنا 2سو 20 روپے فی کلو اور سفید چنا موٹا 330 روپے فی کلو، بیسن 245 روپے فی کلو، سادہ روٹی 15روپے اور نان 25 روپے، دودھ 140 روپے فی کلو اور دہی 165 روپے فی کلو میں فروخت ہو گا۔