پاک فوج نے بلوچستان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی

راولپنڈی(امت نیوز) پاکستان آرمی نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہری علاقوں میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ چمن کے علاقے بوغرہ روڈ میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بشمول راکٹ، دیسی ساختہ بم اور دیگر خطرناک چیزیں برآمد کرلی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی مسلسل تکنیکی نگرانی اور جاسوسی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی جبکہ سی ٹی ڈی کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کو بھی شامل کیا گیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گرد پہلے ہی فرار ہوگئے جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ بشمول راکٹ، دیسی ساختہ بم اور دیگر چیزیں برآمد کر لی گئی۔ بازیابی سے کوئٹہ جیسے کچھ شہری علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائی کو روکنے میں مدد ملی ہے۔