ڈیجیٹل مردم شماری پر سندھ کے تحفظات، ملٹی پارٹیز کانفرنس آج ہوگی

کراچی (امت نیوز) ڈیجیٹل مردم شماری اور سندھ کے تحفظات کے موضوع پر ملٹی پارٹیز کانفرنس آج کراچی میں ہوگی۔ کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی میزبانی میں ہوگی جس میں شرکت کے لیے صوبے کی مختلف جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے ملٹی پارٹی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نے 18 مارچ کے جلسے کی تیاریوں کے باعث شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔