لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج لاہور ہائیکورٹ پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان آج دوپہر 2 بجے حفاظتی ضمانت کیلیے عدالت پیش ہوں گے۔ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کی جانب سے عمران خان کی روانگی سے قبل کارکنان کو زمان پارک پہنچنے کی کال دیدی گئی۔
عمران خان کی9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت درخواستیں دائر
دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے بھی درخواست دائر کی ہے۔
انہوں نے درخواست میں کہا کہ زمان پارک سے سے لاہور ہائیکورٹ تک حفاظتی انتظامات کئے جائیں، تمام درخواستوں پر آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواستیں عمران خان کے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی گئی ہیں۔