بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ "اپنے شوہرعادل خان درانی کو کبھی معاف نہیں کر پائوں گی، لیکن چاہتی ہوں اسے ضمانت پر رہائی مل جائے”۔
دبئی روانگی سے قبل راکھی ساونت نے میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ عادل کی ضمانت ہوجائے۔
راکھی کا کہنا تھا کہ آج صبح میں نے نماز پڑھی اور میرے دل میں خیال آیا کہ رمضان کا مطلب ہوتا ہے لوگوں کو معاف کرنا۔ عادل کو میں دل سے تو معاف نہیں کرسکتی، لیکن یہ دعا کرتی ہوں کہ عدالت سے انہیں ضمانت مل جائے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک اچھی بیوی تھی، لیکن عادل نے میری زندگی تباہ کی، مجھے ان سے اتنی محبت نہیں کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ "میں میڈیا کے ذریعے عادل کو پیغام پہنچانا چاہتی ہوں کہ عادل اگر تمہاری ضمانت پر رہائی ہو جائے تو کسی اور کی زندگی برباد نہیں کرنا۔
راکھی ساونت نے یہ بھی کہا کہ میں اب عادل کے پاس دوبارہ نہیں جاؤں گی۔ اس موڑ سے میں اپنی زندگی اکیلے جینا چاہتی ہوں۔
واضع رہے کہ راکھی ساونت نے شادی کے کچھ ہفتوں بعد ہی عادل خان درانی پر گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کروادیا تھا جس کے بعد انکے شوہر عادل کو گرفتار کرلیا گیا تھا”۔ علاوہ ازیں راکھی ساونت نے عادل درانی پر انہیں دھوکا دینے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔ ان کے ایف آئی آر درج کروانے کے بعد پولیس نے عادل کو گرفتار کرلیا تھا۔