زمان پارک میں ڈیوٹی دینے والے کارکنوں کیلیے نیا شیڈول جاری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف لاہور نے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر زمان پارک میں نیا ڈیوٹی شیڈول جاری کردیا۔

شیڈول کے مطابق صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک ڈیوٹی جس کو 6 ، 6 گھنٹوں پر مشتمل2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

شیڈول میں موجود ہر ممبر کو ہفتے میں ایک مرتبہ 50 رکنی ٹیم لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ہائی الرٹ کے موقع پر تمام ممبرز اپنی اپنی ٹیم کے ہمراہ زمان پارک پہنچیں گے۔