تمام افراد کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا،فائل فوٹو
تمام افراد کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا،فائل فوٹو

کراچی، باپ نے دو بیٹیوں،بیوی کو زہر دیدیا،ایک جاں بحق

کراچی کے علاقے سُرجانی میں باپ نے دو بیٹیوں اور بیوی کو زہر دے کو خود بھی زہرکھالیا لیکن ایک بیٹی جان کی بازی ہار گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اظہرنامی شخص نے بیٹیوں اور بیوی کو زہردے کرخود بھی زہرکھا کرخودکشی کی کوشش کی ہے۔

ریسکیونے بتایا کہ تمام افراد کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ زہرخوانی سے ایک بیٹی جاں بحق اورایک بیٹی، بیوی اور باپ کی حالت غیر ہے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ 2 سالہ امِ ایمن کی لاش اسپتال میں موجود ہے جبکہ والد اظہر، اہلیہ فاطمہ اور بچی ام ہانیہ کو طبی امداد دی جارہی ہے۔