دھماکا کالعدم ٹی ٹی پی کے ذیلی تنظیم تنظیم جماعت الاحرار نے کیاتھا،فائل فوٹو
دھماکا کالعدم ٹی ٹی پی کے ذیلی تنظیم تنظیم جماعت الاحرار نے کیاتھا،فائل فوٹو

پولیس لائنز حملے کا سہولت کارامتیاز خان گرفتار

پشاور:سی ٹی ڈی نے پولیس لائنز حملے کے سہولت کارامتیاز خان کو گرفتار کر لیا۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس کا کہنا ہے کہ پشاور پولیس لائن دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور خود کش بمبار کا نام قاری ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس لائن مسجد میں دھماکے میں 84 افراد شہید اور 235 زخمی ہوئے تھے، دھماکے کے ماسٹرمائنڈ کو ٹریس کر لیا گیا ہے، تمام کرداروں کو پکڑ لیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، دھماکا کالعدم ٹی ٹی پی کے ذیلی تنظیم تنظیم جماعت الاحرار نے کیاتھا،خود کش دھماکے میں مرنے والے کا نام قاری ہے، جس کا ڈی این اےمیچ ہوچکا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آورکے آنے کو 300 کیمروں کی مدد سے ٹریک کیا، جس سے خود کش حملہ آورکے سہولت کار کو ٹریک کرنے میں آسانی ہوئی، حملے کے لیے دو خود کش بمار تھے، ایک موقع پر مر گیا، جبکہ دوسرے دہشت گرد امتیازخان کو سی ٹی ڈی نے گرفتارکرلیا ہے۔

شوکت عباس نے بتایا کہ امتیاز خان اور خود کش ھماکا کرنے والے حملہ آور نے افغانستان میں تربیت حاصل کی، بعد میں پکڑا جانے والا امتیاز خان بھی خود کش حملہ آور ہے، یہ ایک تربیت یافتہ اور خودکش حملوں کی اس کی بھی ہسٹری ہے۔

یڈیشنل آئی جی نے کہا کہ دھماکے کا ماسٹر مائند غفار، خود کش حملہ آور قاری اور امتیاز خان کے ساتھ رابطے میں تھا، پہلے والا خودکش حملہ کامیاب ہوا تو امتیاز کا سہولت کار اس کو لے کر فرار ہوگیا، ماسٹر مائنڈ اور ہینڈلر کو ٹریس کر لیا گیا ہے لیکن ابھی نہیں بتا سکتا کہ ہینڈلر کون ہے۔