اسرائیلی فورسزکی دہشتگردی، 16سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید

گھروں میں گھس کر لوگوں کو ہراساں ، توڑ پھوڑکی۔ متعدد نہتے فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا۔

               
March 17, 2023 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

مقبوضہ بیت المقدس : مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائی میں 16 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسزنے فائرنگ کرکے 16 سال کے نوجوان سمیت 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ اسرائیلی فائرنگ سے 20 فلسطینی شدید زخمی بھی ہوئے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جینین میں فلسطینوں کے گھروں میں گھس کر لوگوں کو ہراساں کیا اور توڑ پھوڑکی۔ اسرائیلی فورسز نے متعدد نہتے فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا۔ قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کا محاصرہ جاری ہے۔