ملک میں بڑھتے کورونا کیسزکے پیش نظر ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ فائل فوٹو
ملک میں بڑھتے کورونا کیسزکے پیش نظر ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ فائل فوٹو

ملک بھر میں 30 اپریل تک ماسک پہننے کا الرٹ جاری

اسلام آباد: ملک میں کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 30 اپریل تک ماسک پہننے کا الرٹ جاری کردیا۔

فیصلہ کورونا کے مسلسل بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا۔ این سی او نے سول ایوی ایشن، وفاقی وزرات صحت اور صوبائی محکموں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔این سے او سی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی گائیڈلائنز ملک میں بڑھتے کورونا کیسزکے پیش نظر ہدایت جاری کی ہیں۔

این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ رش والے مقامات، ہسپتالوں اور دیگر ہیلتھ کیئر سینٹرز میں بھی ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماسک پہننے کی پابندی عائد

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایک مرتبہ پھر ماسک پہننا لازمی قراردے دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

کورونا کے بڑھتے کیسز کے خدشے کے پیش نظر ماسک پہننے  کی پابندی ایک مرتبہ پھرعائد کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رش والے مقامات پر ماسک پہننا ہر شہری پر لازم ہے، این سی او سی کی ہدایات پر محکمہ صحت نے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔

اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو  بھی ماسک پہننے سے متعلق عمل درآمد کیلیے ہدایات بھجوا دی گئی ہیں۔