9 مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیا، فائل فوٹو
9 مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیا، فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو گرفتارکرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے گرفتارکر نے سے روک دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی جانب سے انڈر ٹیکنگ موصول ہونے پر مشروط طور پر وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ عمران خان کی انڈر ٹیکنگ آ گئی ہے اور وہ پیش ہونا چاہتے ہین، خواجہ حارث کو عدالت نے کہا کہ کورٹ کے سامنے انڈر ٹیکنگ ایک بیان کی حیثیت رکھتی ہے ، خلاف ورزی کے نتائج بھی ہوں گے ، ملزم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔

خواجہ حار ث نے کہا کہ انڈر ٹیکنگ ابھی قائم ہے اور وہ عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہتے ہیں، سیکیورٹی انتظامات کیلیے درخواست بھی دی ہے ۔

چئیر مین تحریک انصاف کو کہا گیا ہے کہ وہ عدالتی اوقات میں پیش ہو جائیں۔پولیس گرفتار نہ کرے، کل (بروز ہفتہ)عدالت پیش ہونے کا موقع دیا جائے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ درخواست آ گئی ہے ، سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے ،عدالت نے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کر دیاہے ۔