عدالت نے پیش ہونے کیلیے ساڑھے 5 بجے تک کا وقت دیا تھا۔ فائل فوٹو
عدالت نے پیش ہونے کیلیے ساڑھے 5 بجے تک کا وقت دیا تھا۔ فائل فوٹو

عمران خان کا قافلہ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

لاہور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا قافلہ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا،کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ ہے،نعرے بازی کر رہے ہیں۔

رجسٹرار آفس نے عمران خان کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں آنے کی تحریری اجازت دیدی ہے تاہم  پولیس نے کارکنان کو اندرجانے سے رو ک دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما احاطہ عدات میں موجود ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی ہائیکورٹ روانگی کے وقت کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک کے باہر موجود تھی۔ انہوں نے عمران خان کو دیکھتے ہی حمایت میں نعرے بازی شروع کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ عدالت عالیہ نے عمران خان کو حفاظتی ضمانت کیلیے پیش ہونے کیلیے ساڑھے 5 بجے تک کا وقت دیا تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے روانہ ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ میرا مدد گار ہے، خدا تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے اتنی عزت دی۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ میرے کارکن میرا سرمایہ ہیں۔ حق سچ کے ساتھ کھڑے کارکنوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

اُدھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ معطل کر دیے، چئیر مین تحریک انصاف کو کہا گیا ہے کہ وہ عدالتی اوقات میں پیش ہو جائیں۔