اسٹیٹ بینک نے 50 روپے کا سکہ جاری کردیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)اسٹیٹ بینک نے 50 روپے کا سکہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 50 روپے مالیت کے یادگاری سکے جاری کردیئے
سکے کی پشت پر سینٹ کا امتیازی نشان، 1973 سے 2023 اور پاکستان سینٹ گولڈن جوبلی نقش ہے۔
سینٹ پاکستان کی عمر 50 سال ہوئی تو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوامی کے نمائندہ ادارے کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے
آج سے ساڑھے 13 گرام تانبے اور نکل کے مرکب کو 30 ملی میٹر گول سکے کی شکل میں جاری کیا ہے
شہری 17 مارچ سے اسٹیٹ بینک کی سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر سے یہ سکے حاصل کرسکتے ہیں۔

سکے کے رخ پر دیگر سکوں کی طرح ابھرتے ہلالی چاند 5 کونوں والے ستارے، ساؤتھ پول میں گندم کی بالیوں اور نارتھ پول پر اسلامی جمہوریہ پاکستان مزین ہے۔