کوئٹہ(اُمت نیوز) اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت کوئٹہ پہنچ گئی ہے
میت وصولی کے وقت ایئرپورٹ پر رقت آمیز مناظر دکھائی دیئے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت کوئٹہ پہنچ گئی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کےترجمان اور کوآرڈینیٹر اجمل کرد نے ورثا کے ہمراہ میت وصول کی۔میت وصولی کے وقت ایئرپورٹ پر رقت آمیز مناظر دکھائی دیئے۔
شاہدہ رضا کی میت کوئٹہ منتقل کی گئی ہے۔ جس کے بعد ان کی تدفین علمدار روڈ کے بہشت زینب قبرستان میں کردی گئی ہے۔
نمازجنازہ میں صوبائی وزیر کھیل خالق ہزارہ سمیت علاقہ عمائدین بھی شریک تھے۔ شاہدہ رضا کی عمر 27 سال تھی اور ان کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔