حکمرانوں نے توشہ خانہ کو لوٹ کر پاکستان کو بد نام کیاہے، سراج الحق

سوات(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہاہے کہ موجودہ نظام سے عوام تنگ آ چکے ہیں ۔حکمرانوں نے توشہ خانہ کو لوٹ کر پاکستان کو بد نام کیاہے۔ اسلامی نظام کے قیام کے بعد سب کا احتساب ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحرین میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے چند اشرافیہ نے 23 کروڑ عوام کو غلام بنا رکھا ہے اور کروڑوں اربوں کے اثاثے بنا کر بیرون ملک منتقل کرچکے ہیں جبکہ قوم آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے غلام بنائے گئے ہیں ۔مہنگائی نے غریب طبقہ اور نوجوانوں کو بھیک پر مجبور کر دیا ہے اور باپردہ خواتین کو محنت مزدوری کے لئے گھروں سے نکالا ہے۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کرسی اور امریکی غلامی کیلئے جنگ لڑ رہی ہیں اور ان سب کی امریکی غلامی پر متفق ہے ۔ٹرانسجینڈر پر اتفاق ہے سودی نظام پر اتفاق ہے غیر شرعی امور پر اتفاق ہے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی غلامی پر اتفاق ہے جبکہ پانامہ لیکس میں ان لوگوں کے نام شامل ہیں ۔ان لوگوں نے قوم کو تباہی اور بربادی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ۔عدالتی نظام تباہ ہے احتساب کےادارے تباہ کر دیے گئے ہیں تعلیمی نظام مفلوج ہے ۔ہمارے تمام اداروں کو معدوم کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بقا اسی میں ہے کہ پاکستان میں اسلامی نظام کا قیام عمل میں لایا جائے ۔موجودہ نظام کے خلاف جہاد وقت کا تقاضا ہے۔اگر اللہ تعالی نے اختیار دیا اور عوام کا تعاون ساتھ رہا تو انشاءاللہ پاکستان میں قرآن کا نظام ہوگا۔انہصں نے کہاکہ سودی نظام کے خلاف اقدامات کریں گے۔ عشر اور زکوۃ کا نظام لائیں گے ۔ عدالتوں کے فیصلے مساجد میں ہوں گے۔ بڑھاپا اعلان جاری کریں گے اور بے روزگاری الاؤنس کا آغاز ہوگا مساجد کے آئمہ کا اعلان ہوگا زرعی انقلاب برپا کریں گے اور پاکستان میں کوئی بھی احتساب سے بالاتر نہیں ہوگا ہمارے حکمران اب بھی عدالتوں میں مجرم ہیں اور مطلوب ہیں اس موقع پر سینکڑوں افراد نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا جلسہ سے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق سابقہ تحصیل ناظم حبیب اللہ نوید اقبال صوبائی نائب امیر نورالحق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔۔۔۔۔۔۔