فرانس (اُمت نیوز) فرانس میں متنازع پنشن اصلاحات کیخلاف مظاہروں پھوٹ پڑے ہیں۔ پیرس میدان جنگ بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانسینی وزیر اعظم نے قومی اسمبلی کے ذریعے بغیر کسی ووٹ کے غیر مقبول پنشن بل کو آگے بڑھانے کیلئے آئین کے آرٹیکل 3.49کا استعمال کیا ہے۔پنشن اصلاحات میں ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال سے بڑھا کر 64 سال کردی گئی ہے۔
مظاہروں کے دوران سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ کے بعد مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل برسا دیے۔
متنازع پنشن اصلاحات کے خلاف فرانسیسی یونین اور یونین فرنٹ نے23 مارچ کو ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان کردیاہے۔
ہڑتال اور مظاہروں کا مقصد فرانس میں یونین فرنٹ اصلاحات کو واپس لینے کا مطالبہ جاری رکھے ہوئے ہے۔