مانسہرہ(بیورو رپورٹ) کوہستان گھرمیں آگ لگنے کے باعث دس افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ باخبر ذرائع حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب لوئر کوہستان کے علاقہ پٹن میں نواب خان نامی شخص کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی ۔جس نے فوری طورپر سارے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔مگرناکام ہوئے۔گھر میں موجود دس افراد آگ میں جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو بچے معجزانہ طور محفوظ رہے۔جاں بحق ہونے والوں میں نواب خان ولد محمد جان کے پانچ بیٹیاں تین بیٹے والدہ اور بیوی شامل ہیں۔ گھر کیساتھ مال مویشی کے باڑے کو آگ لگنے کے باعث باڑے میں موجود تمام مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔ریسکیو 1122کے اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے آگ نے اپنا کام تمام کر دیا تھا۔