کورنگی میں سب سے بڑا امراض قلب کا ادارہ قائم ہوگا ، مرتضی وہاب

کراچی(اُمت نیوز)سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کراچی کے شہریوں کے لئے اچھی خبر سنادی، کورنگی میں پاکستان کا سب سے بڑا امراض قلب کا ادارہ قائم ہوگا جس کا سنگ بنیاد آئندہ پیر کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رکھیں گے گلستان جوہر میں فلائی اوور کا کام بھی مکمل ہوگیا تئیس مارچ کو اسکا افتتاح ہوگاکچھ لوگوں کا ٹارگٹ ہے کہ یہاں مایوسی پھیلے لیکن جان لیں وہ خود مایوس ہونگے مثبت چیزوں کی نشاندہی ہونی چائیے مشکل حالات کے باوجود پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت مثبت کام کر رہی ہے عمرانی ایجنڈا تخریب اور تباہی جبکہ پیپلزپارٹی کا منشور تعمیر و ترقی کا ہے۔وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی کو 2011 میں سندھ حکومت نے ٹیک اوور کیا تھا وہ اسپتال آج کراچی سے سندھ کے دیگر شہروں میں قائم ہے کوشش کی تھی کے آئی ایچ ڈی کو ٹیک اوور نہیں کرنے دیا گیا منفی سیاست کی گئی سندھ حکومت نے کراچی والوں سے جو وعدہ کیا وہ تکمیل کی طرف پہنچ رہا ہے کورنگی میں 1200 بیڈ کا سب بڑا پاکستان کا امراض قلب کا اسپتال بنے گا بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ تئیس مارچ کو پیپلز پارٹی کے وزیر اعلی سندھ گلستان جوہر میں فلائی اوور کا افتتاح کریں گےپہلوان گوٹھ میں اسٹارم واٹر ڈرین پر تیزی سے کام چل رہا ہے لیاری میں چاکیواڑہ روڈ سندھ حکومت نے مکمل کرلی ٹینری روڈ لیاری کا کام مکمل کرلیا گیا تمام مشکل حالات کے باوجود لوگوں کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں مالی مشکلات کے باوجود پیپلز بس سروس کی سہولت شروع ہوئی اسکے بعد یہ سہولت حیدرآباد،لاڑکانہ اور سکھر کے عوام کی دی گئی گمبٹ اسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں پہلا پبلک سیکٹر ادارہ قائم ہورہا ہے جہاں پھیپھڑے ٹرانسپلانٹ ہو سکیں گے اپریل کے شروع میں اس منصوبے کا افتتاح کردیا جائے گا حالیہ دنوں میں امریکہ سے خاتون آئیں اور گمبٹ میں مفت علاج سے مستفید ہوئیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ سندھ حکومت ساڑھے چار ملین ڈالر کی سائبر نائف سہولت خریدنے جا رہے ہیں جناح اسپتال میں تین سائبر نائف کی سہولت ہوگی ملیر ایکسپریو وے پر کام شروع کیا گیا اسکا پہلا فیز قیوم آباد سے ملیر پل تک ہوگا ٹارگٹ ہے 14 اگست تک اسکو عوام کے لئیے کھول دیا جائے نیشنل ہائیوے اور سپر ہائی وے لنک روڈ کو بھی اپریل میں عوام کے لئیے کھول دیا جائے گا 2660 میگا واٹ کوئلے سے بنائی گئی بجلی پیدا کی جا رہی ہے جسکو نیشنل گرڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے ہمارے کوئلے کی کوالٹی اچھی ہے اس سے بننے والی بجلی جلد نیشنل گرڈ میں شامل کیا جائے تاکہ عوام کو سستی بجلی فراہم کی کا سکے 1250 میگا واٹ بجلی جھپیر میں ونڈ کوریڈور بجلی پیدا کر رہا ہے ہمیں مثبت چیزوں کو بتانے کی ضرورت پے تاکہ قوم کو امید ملےپاکستان میں صرف منفی چیزیں نہیں ہیں صرف عمران خان کی منفی سیاست نہیں ہے عمران خان کا حدف ہے کہ مایوسی پھیلے حافظ نعیم اتاولے بہت ہیں 53 کیا 530 یوسی بھی بڑھاتے تو انکو مسئلہ ہوتا حافظ نعیم کو مئیر فوبیا ہوگیا ہے ریکارڈ پر پارلیمان میں صرف پیپلز پارٹی کا احتجاج ہےلوگ سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کرتے ہیں انہوں نے پارلیمان اور سی سی آئی میں احتجاج نہیں کیاہم چاہتے ہیں شفاف طریقے سے لوگوں کو گنا جائے نادرا کو شامل کیا جائے وفاق کو ہماری بات سننے کی ضرورت ہےوزیر اعظم سے بھی وزیر اعلی کی بات ہوئی ہے مردم شماری پر امید ہے جلد اس پر عمل ہوگا جو چیز ہوچکی وہ ہوچکی ہے ، جو یوسی میں اضافہ ہوا ہے وہ آئندہ آنے والے انتخابات میں نافل العمل ہوگابلدیاتی انتخابات اب ہوچکے ہیں کیا پی ٹی آئی، ٹی ٹی پی کی زیلی تنظیم یا ٹی ٹی پی تحریک انصاف کی زیلی ٹیم ہے خراج تحسین پیش کرتا ہوں بُ نے کہا کہ بہادر جج کو جس نے تمام پریشر کے بعد ثابت کیا کے قانون سب کے لئیے ایک ہےخان صاحب نے پھر یو ٹرن لے لیا ہے اب کہتے ہیں تاریخ کا نہیں معلوم تھا تم غلط بیانی کرتے ہو،پاکستان ان ننھے کاکوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ہم آئینی حکومت ہیں مردم شماری کے حوالے سے آئینی نقطہ رکھیں گے نہیں چاہتے متنازع مردم شماری ہوبجلی کا نرخ وفاقی ادارہ طے کرتا ہے سندھ حکومت نہیں کرتی سستی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت سندھ حکومت کے پاس ہے۔