قلندرز یا سلطانز: PSL8 کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا

چیمپئن ٹیم کو خوبصورت ٹرافی کے علاوہ 12 کروڑ روپے کی خطیر انعامی رقم ملے گی

               
March 18, 2023 · اسپورٹس

لاہور(امت نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے آخری دن فائنل مقابلے میں ایونٹ کی دو بہترین ٹیمیں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز ٹائٹل کیلئے ٹکرائیں گی۔

پی ایس ایل کا فائنل مسلسل دوسرے سال لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فاتح ٹیم دوسری بار چیمپئن بنے گی، تاہم قلندرز اعزاز کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن سکتی ہے۔

چیمپئن ٹیم کو خوبصورت ٹرافی کے علاوہ 12 کروڑ روپے کی خطیر انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے ملیں گے۔