راولپنڈی (اُمت نیوز)پنجاب حکومت کی جانب سے ضلع اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو دفعہ 144 کے نفاذ پر فوری عملدر آمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی تھریٹ کا خدشہ ہے،
دہشت گرد عوامی مقامات کو ہدف بنا سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریلیوں، جلسوں اور دیگراجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی
چار سے زائد افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے،
کسی بھی شخص کو اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی، دفعہ 144 کا نفاذ ایک دن کے لیے ہو گا۔